خبرنامہ

سال 2016 میں نوے لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں مل سکا

لاہور: (ملت+اے پی پی) سمندر پار پاکستانی تاحال انتخابی عمل سے باہر ہیں۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی تجاویز میں الجھ کر رہ گئی۔ گذشتہ پانچ ماہ میں آٹھ ارب ڈالر پاکستان بھجوانے والے نوے لاکھ سے زائد تارکین وطن کو ووٹ کا حق پائلٹ پراجیکٹس کی کامیابی سے مشروط کر دیا گیا۔ نادرا کی تجویز ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو بطور ووٹر رجسٹر کرنا ہو گا۔ نائیکوپ ہولڈرز کو خفیہ کوڈ دیا جائے گا جس کے تحت آن لائن ووٹ کاسٹ کیا جائے گا مگر یہ پلان کامیاب تجربے سے مشروط ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کی انتخابی عمل میں شرکت کیلئے پوسٹل بیلٹ سمیت تجاویز تو کئی ہیں مگر آئندہ عام انتخابات میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق ملتا نظر نہیں آ رہا۔